ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ای او بی آئی کیس:سپریم کورٹ کا 6 ہفتوں میں مسئلہ حل کرنے کا حکم

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ای او بی آی کو 6 ہفتوں میں جایدادوں کے تنازع سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے پیشرفت سے متعلق آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کردی۔

ای او بی آئی کیس میں متاثرین کے وکیل مخدوم علی خان نے 10 سال سے ادائیگیاں نہ ہونے کا نکتہ اٹھایا تو چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا دس سال کے مقابلے میں آج پراپرٹی کی قیمتیں کہاں سے کہاں پہنچ گی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ جن کے کروڑوں پھنسے ہوئے ہیں وہ بھی پاکستانی شہری ہیں، ای او بی آی ایک بڑا ادارہ ہے، اسے دوبارہ اپنے پاں پر کھڑا کریں، امید ہے ای او بی آی دیانت داری کے ساتھ فیصلہ کرے گا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جن کے پیسے واپس کرنے ہیں واپس کریں، ورنہ پراپرٹی ان کے حوالے کی جائے، اس مسلے کا ای او بی آی کو حل نکالنا ہوگا۔ ای او بی آی حکام نے مہلت کی استدعا کی تو عدالت نے سماعت اگست تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں