ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امید ہے کہ چھینے ہوئے ٹاؤنز ہمیں واپس ملیں گے، حافظ نعیم الرحمن

کراچی : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کورنگی ٹاؤن میں بھی پیپلز پارٹی نے مخدوم بلاول پولنگ اسٹیشن پر قبضہ کرکے جماعت اسلامی سے چھین لیا،کورنگی ٹاؤن کا معاملہ ٹریبونل میں ڈالا ہوا ہے جس کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔ صفورہ ٹاؤن بھی زبردستی چھین کر قبضہ کیا ہے، ہمیں امید ہے کہ جو چھینے ہوئے ٹاؤنز ہیں وہ ہمیں واپس ملیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کے بلا مقابلہ منتخب ٹاؤن چیئر مین و وائس چیئر مین اور دیگر ٹاؤن کے نامزد چیئر مین ووائس چیئر مین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے الحمدللہ نے 9 ٹاؤن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ 4 ٹاؤن ایسے ہیں جس پر دھاندلی کرکے آر آوز کے ذریعے نتیجہ تبدیل کرکے جماعت اسلامی کو ہروادیا گیا۔ اورنگی ٹاؤن کے 6 یوسیز کا فیصلہ سپریم کورٹ میں ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آج کی پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز کے چیئرمینز  موجود ہیں۔ یہ تمام چییرمینز پر عزم ہیں کہ اپنے اپنے ٹاؤنز میں بہترین کام کریں گے۔ کل مئیر کا الیکشن ہونے والا ہے۔ کل کے الیکشن میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے نمبرز 193 اور پیپلز پارٹی اور ان کے اتحادی کے نمبرز 173 ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی و قانونی اور جمہوری طریقے سے جماعت اسلامی جیت گئی ہے اب صرف عملاً ایک رسم ہوناباقی ہے۔ بہت دنوں سے ایسے رٹ کا شکار ہیں جس پر جمہوری عمل کو سبوتاژ کیا جارہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو سے کہنا چاہتے ہیں کہ اختلافات اپنی جگہ پر موجود ہیں لیکن جن  نشستوں کا معاملہ  ٹریبونل اور عدالت میں ہے ان کے حوالے سے جمہوری طریقے سے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں ، ہم تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بھی ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ کراچی: ہم نہیں چاہتے کہ شہر مزید تباہ حالی کا شکار ہے۔ پیپلز پارٹی جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے نمبرز کو تسلیم کرلیتے ہیں تو ہم بھی برادرانہ تعلقات قائم کرکے کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی نے واضح کردیا ہے کہ جو مئیر کے انتخاب میں نہیں آئے گا اس کی نشست اس سے لے لی جائے گی۔ 9 مئی کے واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے لوگوں کو غائب کردیا گیا ہے۔ ہم ایسا انتخاب نہیں چاہتے جس میں چئیرمینوں کو غائب کردیا جائے۔ پیپلز پارٹی کو پیشکش کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کریں ، کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کریں۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی بلاتفریق رنگ و نسل سب کی خدمت کرے گی اور جماعت اسلامی کا مئیر سب کا مئیر ہوگا۔ ماضی میں جماعت اسلامی کی روایت رہی کہ نعمت اللہ خان نے 173 یونین کونسلز کو برابر فنڈز تقسیم کیے۔ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کے پاس صلاحیت بھی ہے اور بڑا ظرف بھی ہے کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلے۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری فراغ دلی سے جمہوری طرز عمل پر کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جتنے بھی نومنتخب چییرمینز ایسے ہیں جنہیں کسی بھی وجہ سے غائب کیا گیا ہے انہیں مئیر کے انتخاب میں لایا جائے۔ ہمیں امید ہے کہ پیپلز جماعت اسلامی کی پیشکش کو قبول کرے گی اور کراچی کی تعمیر و ترقی میں ہمارا ساتھ دے گی۔

اس موقع پر جنرل سکریٹری کراچی منعم ظفر خان، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، ڈپٹی سکریٹری اطلاعات صہیب احمد ودیگر بھی موجود ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں