ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلز پارٹی 1970 سے ملک میں دھاندلی اور کرپشن کررہی ہے، ضیا الدین انصاری

لاہور:امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 1970سے ملک میں دھونس دھاندلی اوراخلاقی کرپشن کررہی ہے، کراچی کے مئیر الیکشن میں پیپلزپارٹی کی غنڈہ گردی اور فسطائیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

ضیاالدین انصاری نے کہاکہ   پیپلز پارٹی نے کراچی مئیر الیکشن میں ریاستی مشینری کا استعمال کرکے جمہوریت کا جنازہ نکالا ہے، جماعت اسلامی کی قیادت اور کراچی کی غیور عوام پیپلزپارٹی کی غنڈہ گردی ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ پیپلز پارٹی نے 1971 ء  کی تاریخ دوہرا کرعوامی رائے  اور آئین پاکستان پر شب خون مارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   حافظ نعیم  الرحمن کے حامی30سے زائد منتخب اراکین کو پولیس کے ذریعے اغواء کرکے لاپتہ کیا گیا۔ قوم جان چکی ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوری نہیں بلکہ ڈاکوؤں کی جماعت ہے۔

 انہوں نے  مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے  سندھ حکومت اور کراچی پولیس کے ذریعے کراچی کی عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارا ہے۔ جماعت اسلامی کی قیادت اور کراچی کی غیور عوام پیپلزپارٹی کی غنڈہ گردی ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ کراچی کی عوام اور جماعت اسلامی کی قیادت کیساتھ اہل لاہور بھر پور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ کراچی میئر الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی کے خلاف آئین اور قانون کا راستہ اپنائیں گے، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر کل ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم سیاہ منایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں