ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوگنڈا میں دہشت گردوں کا اسکول پر حملہ، 25 افراد ہلاک

کمپالا: یوگنڈا میں داغش سے منسلک اے ایف ڈی کے عسکریت پسندوں نے مغربی یوگنڈا میں کانگو کی سرحد کے قریب ایک اسکول پر حملے میں 25 افراد کو ہلاک کر دیا۔

مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز (اے ایف ڈی )کے ارکان نے مشرقی کانگو میں واقع یوگنڈا کے ایک گروپ جس نے اسلامک اسٹیٹ سے وفاداری کا عہد کیا ہے، نے مپونڈوے میں لوبیریرا سیکنڈری اسکول پر حملہ کیا، ایک ہاسٹلر کو نذر آتش کیا اور کھانا لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق اب تک اسکول سے 25 لاشیں برآمد کی گئی ہیں اور انہیں بویرا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حملے میں زخمی 8 افراد اسپتال میں زیرعلاج ہے جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے تاہم پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ مرنے والوں میں کتنے سکول کے بچے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز حملہ آوروں کا تعاقب کر رہے تھے جو ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں ویرونگا نیشنل پارک کی طرف بھاگے تھے۔ یاد رہے کہ اپریل میں بھی اے ایف ڈی نے کانگو کے ایک گاں پر حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک کردیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں