English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

190 ملین پاؤنڈ کرپشن ، چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 4 جولائی تک توسیع

القمر

  اسلام آ باد: چیئرمین  پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں بڑا ریلیف مل گیا، احتساب عدالت نے 4 جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان القادر ٹرسٹ کے 190 ملین پاؤنڈ کے معاملے میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 4 جولائی تک توسیع کردی۔

سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث جبکہ پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی اور سہیل عارف بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے