English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم نے بڑی محنت سے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، احسن اقبال

القمر

نارووال:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد آئین کے مطابق 60 یا 90 دن کے اندر شیڈول کے تحت الیکشن ضرور ہوں گے، پاکستان کو پچھلے 4 سال میں تباہ کیا گیا، عالمی سرمایہ کاروں کو بھگا دیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہاکہ  اب چین بھی بڑے منصوبوں پر سرمایہ کاری کرتے نظر آ رہا ہے، ہم نے پچھلے ایک سال کے دوران بڑی محنت سے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، ملک کے اندر آئین کے مطابق جو مدت ہے اس پر حکومت علیحدہ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تاریخی دن تھا، وزیراعظم نے ملک کے اندر سرمایہ کاری کیلئے ایک نیا ادارہ قائم کیا، جس میں پاکستان کے سول، ملٹری ادارے مل کر کوشش کریں گے۔

احسن اقبال نے مزید کہا ہے کہ انویسمنٹ کو آگے بڑھانے کیلئے ون ونڈو آپریشن قائم کیا جائے گا، کل چین نے پاکستان میں ایٹمی توانائی پلانٹ کیلئے ساڑھے تین ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں، اس پر اگلے مہینے کام شروع ہو جائے گا، شاہد خاقان عباسی ہمارا اثاثہ ہیں، انہوں نے قربانیاں دی ہیں، وہ پارٹی نہیں چھوڑ سکتے، وہ پکے ساتھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے