English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کور کمانڈر ہاوس حملہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کے سمن جاری

القمر

لاہور :جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے کور کمانڈر ہاوس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت 5 ملزمان کو طلب کرلیا۔

سمن کے متن کے مطابق کور کمانڈر ہاوس حملہ کیس میں ملزمان چیئرمین پی ٹی آئی، بشری بی بی، حماد اظہر، حسان نیازی اور مراد سعید کوبلایا گیا۔

سمن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے کی تفتیش میں پیش ہوں، مقدمہ 10 مئی کو قتل، اقدام قتل، توڑپھوڑ، جلا وگھیراو اور دہشتگردی دفعات کے تحت درج ہوا۔

سمن میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایس پی سول لائنز اور ماڈل ٹاون چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 5 ملزمان کی حاضری یقینی بنائیں۔انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،سمن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کوشام 7 بجے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلا وگھیراو کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے