ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگران وزیراعلیٰ پنجاب رحیم یارخان کچے کے علاقے میں پہنچ گئے

لاہور:شرپسندوں کیخلاف جاری آپریشن،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پولیس جوانوں کا حوصلہ بڑھانے رحیم یارخان کچے کے علاقے میں پہنچ گئے۔ 

محسن نقوی نے  پولیس افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی ۔ شدید گرمی میں آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس جوانو ں کے جذبے کوسراہا۔محسن نقوی نے پولیس چوکی،ڈسپنسری اور سکول کا بھی دورہ کیا۔ شرپسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔  

اس موقع پر نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ،پولیس نے بیشتر ایریا شرپسندوں سے خالی کرالیا ہے، قوم کو پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے، آپریشن میں شامل پولیس افسروں اور جوانوں کی بہادری اورجذبے کوسلام کرتے ہیں۔ 

نگران وزیراعلی نے کہا کہ کچے کے علاقے میں پائیدارامن کا قیام پہلی ترجیح ہے، شرپسندوں کے ٹھکانے ختم کر کے مستقل انفراسٹرکچر قائم کیاجا رہا ہے، شرپسند عناصر کو کچے کے علاقے میں دوبارہ پنپنے نہیں دیں گے،انسپکٹرجنرل پولیس نے نگران وزیراعلیٰ کو شرپسندوں کیخلاف آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں