ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عام انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ہم عام انتخابات میں بھرپورتیاری کے ساتھ اتریں گے.

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے راولپنڈی، سیالکوٹ، خوشاب، جہلم اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں سیالکوٹ سے سابق ایم پی اے اعجاز احمد چھجا، جہلم سے راجہ سفیر اور سابق ایم پی اے ملک جاوید اور نذر اقبال، خوشاب سے ملک ذیشان اعوان اور چودھری شوکت شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین سے راجہ عمار، سردار پیر عاقب علی، رفعت حیات خان، پیر عباس محی الدین، ملک طاہر اختر، اعجاز احمد، ملک سعید عباس، عابد شامل، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نوابزادہ افتخار احمد اور ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ نے بھی ملاقات کی۔

پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپنے علاقوں میں پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے کردار ادا کریں، ہم عام انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے، ہمارے پاس قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا منشور ہے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں