English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی  کے 53 ارکان میں سے 29 وزیر بن گئے

القمر

  مظفر آباد:آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی  کے 53 ارکان میں سے 29 وزیر بن گئے ہیں ۔

آزادکشمیر کابینہ میں مزید 27 وزرا  شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے  جبکہ  دو ہفتے قبل مسلم لیگ ن لیگ کے کرنل ریٹائرڈ وقار نور اور پیپلز پارٹی کے فیصل راٹھور وزیر بنائے گئے تھے۔

۔ اتوار کو27نئے وزرا  نے حلف اٹھا لیا ہے، آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی  کو یہ صلاحیت حاصل ہے کہ ایک وقت میں اس کے سارے کے ساے 53 ارکان وزیر بن سکتے ہیں۔

قانون کے مطابق آزاد کشمیر کے 5ہزار مربع میل علاقے اور 41لاکھ آباد کے لیے وزرا کی تعداد 16 تھی تاہم تحریک انصاف آزاد کشمیر فاروڈ بلاک،پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر پر مشتمل اتحادی حکومت نے پندرہویں آئینی ترمیم کے ذریعے وزرا کی تعداد 16 رکھنے کی شرط ختم کر دی تھی  تاکہ تمام اتحادی ارکان اسمبلی وزارت حاصل کر سکیں۔

۔3 جون 2023 کوپندرویں آئینی ترمیم کا مسودہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور نے ایوان میں پیش کیا جسے اتحادی ارکان اسمبلی کے 40 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔ اتوار کو27  نئے وزرا  نے حلف اٹھا لیا اس طرح کابینہ ارکان کی تعداد29 ہو گئی ہے۔

وزرا میں پیپلزپارٹی کے 9، مسلم لیگ ن کے 3 ، تحریک انصاف کے منحرف اراکین 15 شامل ہیں۔ نئے  وزرا میں کابینہ میں سردار محمد حسین خان ،عامر عبد غفان لون ،سردار میرا کبرخان، دیوان علی خان چغتائی ۔ عبدالوحید، چوہدری ارشد حسین ,محمد احمد رضا قادری چوہدری محمد رشید، عبد الماجد خان، چوہدری محمد اکبر، سید بازل علی نقوی، سردار عامر الطاف،نثار النصر, فہیم اختر،محمد اکمل سر گالہ۔جاوید بٹ۔ چوہدری عامر یاسین۔, ضیا القمر, راجہ محمد صدیق, جاوید اقبال بڑھانوی سردار محمد جاوید ایوب،اظہر صادق،چوہدری محمد اخلاق ، ظفر اقبال ملک، چوہدری یا سر سلطان ،محمد عاصم شریف اور قاسم مجید شامل ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے