English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نفرت انگیز تقریر کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت مسترد

القمر

اسلام آ باد: انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے اداروں کیخلاف نفرت انگیر تقریر کیس میں رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانت مسترد کی،  پیر کو انسداددہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہرگل خان نے سماعت کی۔

 ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے شیرپا پل پرسڑک بلاک کرکے اداروں کیخلاف تقریر کرنے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

 یاد رہے کہ یاسمین راشد مذکورہ کیس میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ 22 جون کو پولیس نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر یاسمین راشد کو عدالت کے روبرو پیش کیا، عدالت نے یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے