لندن:برطانوی محکمہ دفاع نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران یوکرین کے17ہزار سے زائد ریکروٹس کو برطانیہ اور دیگر اتحادیوں نے روسی حملے کے خلاف لڑنے کی تربیت دی ہے جبکہ آئندہ برس مزید ریکورٹس کو تربیت دینے کا اعلان کردیا۔
برطانوی وزارت دفاع کیمطابق برطانیہ کی زیر قیادت آپریشن انٹرفلیکس نامی تربیتی پروگرام کے تحت ہتھیارچلانے، میدان جنگ میں ابتدائی طبی امداد اور گشت کی حکمت عملی سمیت کئی امور کی تربیت دی گئی۔
پہلے تربیتی پروگرام کے تحت 10ہزار یوکرینی ریکروٹس کو تربیت دی جانی تھی لیکن اب 2024تک تقریبا 30ہزار یوکرینی ریکروٹس کو تربیت فراہم کی جائے گی،تربیتی پروگرام میں برطانیہ کے ساتھ کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ناروے، فن لینڈ، سوئیڈن، ڈنمارک، لتھوانیا اور نیدرلینڈز بھی شامل ہیں۔
