ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مائیکل جیکسن کے ہمشکل نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا

ورجینیا: آنجہانی پاپ گلوکار اور ڈانسر مائیکل جیکسن کے ہمشکل نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن سے حیرت انگیز مماثلت رکھنے والے فیبیو جیکسن کا تعلق برطانیہ سے ہے جو کہ ٹک ٹاک اسٹار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکار مائیکل جیکسن سے مماثلت کے باعث سوشل میڈیا پر فیبیو کے خوب چرچے ہیں جبکہ صارفین انہیں آنجہانی پاپ گلوکار کا رشتہ دار سمجھتے ہیں۔

@officialfabiojacksoni only wanted to try it ♬ Makeba

فیبیو جیکسن کا نہ صرف چہرہ مائیکل جیکسن سے ملتا ہے  بلکہ وہ انہیں کی طرح اسٹائلنگ اور ڈانس بھی کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ فیبیو کے ٹک ٹاک پر 11 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔

مائیکل جیکسن کا ہمشکل ہونے کی وجہ سے 30 سالہ فیبیو کو کئی دستاویزی فلموں میں آن اسکرین مائیکل جیکسن کا کردار ادا کرنے کا موقع بھی مل چکا ہے۔

@officialfabiojackson
The future ❤️

♬ original sound – Fabio Jackson

فیبیو نے 2022 کی دستاویزی فلم ’فیٹل ایڈکشن‘ اور 2018 کی ’دی لاسٹ 24 آورز‘ میں مائیکل جیکسن کا کردار ادا کیا تھا۔

فیبیو کا کہنا ہے کہ انہیں اسکول کے زمانے سے ہی مائیکل جیکسن کا ہمشکل کہا جاتا تھا جبکہ انہوں آنجہانی پاپ اسٹار جیسادکھائی دینے کیلئے کبھی کسی قسم کی سرجری نہیں کروائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں