ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور ہائیکورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز 3جولائی سے 2ستمبر تک جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران پرنسپل سیٹ پر 14ججز کیسز کی سماعت کریں گے، 14سنگل بینچ اور 6 ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور جسٹس سلطان تنویر پر مشتمل بینچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔

جسٹس محمد وحید خان اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل بینچ نیب اور انسداد دہشت گردی کے کیسز کی سماعت کرے گا۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس عالیہ نیلم پر مشتمل بینچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔

جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوار حسین پر بینچ تشکیل دیا گیا،جسٹس چوہدری اقبال اور جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل بینچ تشکیل دیا گیا، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل بینچ تشکیل دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں