ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں فائرنگ ، 4افراد ہلاک، 2بچے زخمی

فلاڈلفیا: امریکا کی ریاست فلاڈلفیا میں فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں 4 افراد ہلاک ہوگئے، پولیس نے ملزم سمیت 2افراد کو گرفتار کر لیا۔

امریکی میڈیا نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ریاست فلاڈلفیا میں پیر کی شام کو پیش آیا۔

فائرنگ سے 2بچے بھی زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 2اور 13سال ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے افراد 20سے 59سال کے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کر کے رائفل، بلٹ پروف جیکٹ اور گولیاں برآمد کرلیں۔ فائرنگ کے مقام سے ایک اور مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔ رواں سال امریکا میں فائرنگ کے 339واقعات پیش آئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں