ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گوجرانوالہ:چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت خاتون جاں بحق

گوجرانوالہ : پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں بارش کے باعث گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں بارش کے باعث گھر کی بوسیدہ چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 2 بچیوں سمیت ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ حاجرہ، 13 سالہ مریم اور 2 سالہ نور شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ افسوسناک واقعے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں