اسلام آباد: گلگت بلتستان میں نئے وزیراعلی کے انتخاب سے قبل حکمران جماعت تحریک انصاف مزید تقسیم ہوگئی ہے اور سابق وزیرخزانہ کی سربراہی میں تیسرا گروپ سامنے آگیا ہے جبکہ 13 جولائی کو نئے وزیراعلی کا انتخاب ہوگا۔
پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابق وزیر خزانہ گلگت بلتستان جاوید حسین منوا نے ہم خیال گروپ کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے دعوی کیا کہ انہیں پارٹی کے 10 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے اور مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
جاوید منوا کا کہنا تھا کہ ہمارا فارورڈ بلاک نہیں ہم خیال گروپ ہے جو کئی ماہ سے سرگرم عمل رہا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے نامزد وزیراعلی کے امیدوار راجا اعظم کو ووٹ دینے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا راجا اعظم کی نامزدگی پر ہونے والی مقامی سطح کی مشاورت میں پارلیمانی پارٹی کے ارکان شامل تھے جہاں تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا اور ہمارا گروپ لاتعلق ہوا۔