English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران: تھانے پر خودکش حملے میں پولیس افسران سمیت 6 ہلاک

القمر

تہران: ایران میں ایک تھانے پر خودکش حملے میں پولیس افسران سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق شورش زدہ جنوبی مشرقی علاقے  میں ایک پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد اور خودکش حملہ آوروں کے حملے میں 2  پولیس افسران اور 4 حملہ آور مارے گئے۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ صوبہ سیستان-بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں پیش آیا۔ حملے میں چاروں دہشت گرد اور 2 پولیس اہل کار مارے گئے۔

واضح رہے کہ سیستان-بلوچستان، جو پاکستان اور افغانستان سے متصل اور ایران کے غریب ترین صوبوں میں سے ایک ہے، یہاں سے منشیات کی اسمگلنگ کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے