English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈی آئی خان : پولیس کی مختلف کارروائیاں ،3افراد گرفتار،منشیات برآمد

القمر

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ اسماعیل خان کینٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3کلو سے زائد چرس اور 377 گرام آئس برآمدکرکے منشیات فروش گرفتارکرلئے۔ جعلی چیک کیس کے اشتہاری ملزم کو پناہ و خوراک دینے پر سہولت کار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عبدالرئوف بابرقیصرانی کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی حافظ محمد عدنان کی قیادت میں کینٹ پولیس نے ایس ایچ او گلشیر خان کی نگرانی میں منشیات کیخلاف کامیاب کارروائیوں کے دوران شاہ عالم آباد میں ارشاد  سکنہ مریالی سے دوران تلاشی 1670گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

دوسری کاروائی میں جامعہ مدرسہ مریالی کے قریب عادل بلوچ سکہ مریالی سے 1545گرام چرس برآمدکرکے گرفتار کرلیا، اسی طرح ضمیر آباد میں منیب سکنہ وانڈھا موچیانوالہ سے 377گرام آئس برآمد کرلی ، پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ، کینٹ پولیس نے عیدگاہ علاقہ سے جعلی چیک کیس کے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر اس کے سہولت کار زاہد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

#

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے