English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فنکاروں اور صحافیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔ وفاقی بجٹ 24-2023میں پہلی بار فلم فنانس فنڈ اور فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کے لئے مجموعی طور پر تین ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ گزشتہ 14 ماہ کے دوران دن رات محنت کر کے ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ ہم نے اقتدار میں آ کر قومی اثاثوں کو عوام کے لئے استعمال کیا، ان اثاثوں کو نیلام کرنے کی کوشش نہیں کی جبکہ سابق وزیر اطلاعات ہر چیز کو بیچ دو کی پالیسی لے کر آئے تھے۔

مریم اورنگزیب   نے کہا کہ سابق حکومت نے ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کے اثاثوں کو نیلام کرنے کا منصوبہ بنایا، ہم نے اقتدار میں آ کر قومی اثاثوں کو عوام کے لئے استعمال کیا، انہیں نیلام نہیں کیا، سابق وزیر اطلاعات ہر چیز کو بیچ دو کی پالیسی لے کر آئے تھے، ہم نے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان میں معاشی بحالی کا منصوبہ شروع کیا۔

انہوں نے کہاکہ  پی ٹی وی نے رواں سال ریکارڈ 5.5 ارب روپے کا ریکارڈ منافع کمایا، پی ٹی وی پشاور، ملتان اور کراچی سے علاقائی زبانوں کی نشریات 24 گھنٹے شروع کر دی ہیں، ریڈیو پاکستان میں 12 نئے سٹوڈیوز قائم کئے ہیں، ریڈیو پاکستان کی عمارتوں کی حدود میں عوام کو سستی تفریح کی فراہمی کے لئے نئے سینما ہاسز قائم کئے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے