ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بارش کے باعث چھتیں گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ،5 زخمی

 لاہور :  پنجاب میں بارش کے باعث چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ۔

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں جڑانوالہ روڈ پر بارش کے باعث پاور لومز فیکٹری کی چھت گرگئی، چھت کے ملبے تلے دب کر ایک مزدور جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور لاش و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

ایک اور واقعہ اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد میں پیش آیا جہاں نواحی گاوں 12ون اے ایل میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں دولڑکیوں سمیت تین بچے ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو1122اور اہل دیہہ نے ملبے سے نکال کر زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں