ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایکنک: کے فور سمیت 352 ارب کے منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے کراچی کو پانی فراہمی کے منصوبے کے فور سمیت 352 ارب کے متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی۔  کے فورمنصوبے کی لاگت کا تخمینہ 39 ارب 94 کروڑ روپے ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی  زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس سلسلے  میں جار ی اعلامیے کے مطابق کے فور منصوبے کے لیے وفاق اور صوبائی حکومت 50، 50 فیصد رقم فراہم کریں گے۔

اجلاس میں لاہور رنگ روڈ کے شمالی لوپ رائیونڈ سے ملتان روڈ کی تعمیرکی بھی منظوری دے دی گئی۔ رائیونڈ سے ملتان روڈ منصوبے کی تخمینہ لاگت 17 ارب 78 کروڑ روپے ہے۔ وزیر اعظم کے قومی پروگرام برائے سولرائزیشن آف ٹیوب ویل کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

خواز خیلا بشام ایکسپریس وے کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے لاہور ساہیوال بہاولنگر موٹر وے کی تعمیر کے منصوبہ کی بھی منظوری دے دی۔ لاہور ساہیوال بہاولنگر موٹروے منصوبے کی لاگت 263 ارب 79 کروڑ ہے۔

ایکنک نے پاکستان ایجوکیشن فنڈ کے لیے 14 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی۔ 16 ارب 80 کروڑ روپے کے وزیر اعظم کے لیپ ٹاپ اسکیم منصوبہ منظور کر لیا۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ہائیڈرومٹ سروسز کو جدید بنانے کے لیے 14 ارب 50 کروڑ روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ عالمی بینک محکمہ موسمیات کے منصوبے کے لیے امداد فراہم کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں