English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محرم الحرام: سندھ کے 137 علما و ذاکرین پر پابندی

القمر

کراچی: محرم الحرام میں قیام امن کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی پولیس کی سفارش پر کراچی سمیت 11 اضلاع کے 137 علما اور ذاکرین کی تقاریر، بیانات اور سفر پر پابندی لگادی۔

آئی جی پولیس سندھ کی جانب سے خط میں لکھا گیا ہے کہ سندھ بھر کے 11 اضلاع کے 137 علما اشتعال انگیز تقاریر کی وجہ سے امن کے لیے خطرہ ہیں، لہٰذا محرم الحرام کے مہینے میں ان پر پابندی لگائی جائے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی کی سفارش پر محرم الحرام کے دوران علما کرام پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق  سندھ بھر کے 11 اضلاع کے 137 علما پر سفری پابندی بھی لگائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے