English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اکشے کمار نے جاوید شیخ پر سونے کی گھڑی ’چوری‘ کرنے کا الزام کیوں لگایا؟

القمر

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار جاوید شیخ نے متعدد بالی وڈ فلموں میں کام کیا ہے اور وہ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اکشے کمار کے ساتھ اسکرین شیئر کرچکے ہیں۔ 

ایک نجی ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید شیخ نے مختلف بالی وڈ اداکاروں کے ساتھ کام کے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ اکشے کمار نے شرارت کرتے ہوئے ان پر چوری کا  الزام لگایا تھا۔

اداکار کے مطابق شاہ رخ خان اور اکشے کمار انتہائی عاجز ہونے کے ساتھ شرارتی بھی ہیں اور فلم شوٹنگ کے دوران اپنی شرارتوں سے ٹیم ممبران کو حیران کرتے رہتے ہیں۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ میرے پاس کارٹیئر کی ایک سونے کی گھڑی تھی جس نے اکشے کمار کی توجہ حاصل کی چناں چہ اکشے نے مزاحیہ انداز میں یوں اداکاری کی جیسے یہ گھڑی اس کی ہو اور میں نے چوری کرلی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اکشے کمار نے اس موقع پر ملازم لڑکے پر چیختے ہوئے کہا کہ اس نے اداکار کی گھڑی جاوید صاحب کو کیوں دی ہے۔

جاوید شیخ کے مطابق اکشے کمار کے مذاق سے چند لمحوں کیلئے ٹیم ممبر حیران ہوگئے لیکن پھر پرینک سمجھ آنے پر ان کے قہقہے چھوٹ گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے