ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر معمولی بارشوں کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

لاہور: ملک میں متوقع غیر معمولی بارشوں کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں 22 تا 26 جولائی ممکنہ موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ موسلا دھار بارشوں سے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ طوفانی بارشوں کے سبب مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے۔

22 اور 23 جولائی کو ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے، موسلا دھار بارشوں سے 22 سے 24 جولائی کے دوران کراچی اور حیدرآباد کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کسان موسم کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی کاشت کاری کریں، سیاح اور مسافر زیادہ محتاط رہیں تاکہ موسم برسات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں