پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ایک بار پھر میزائل تجربہ کیا اور اس سلسلے میں کئی کروز میزائل فائر کردیے۔
جنوبی کوریا کے آرمی چیف نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں کہا کہ شمالی کوریا نے کروز میزائل جزیرہ نما کوریا کے مغرب میں سمندر کی جانب فائر کیے ہیں۔ نئے تجربوں کے بارے میں امریکا سے رابطے میں ہیں۔اس سے قبل شمالی کوریا نے بدھ کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے 2 میزائل فائر کیے تھے۔ میزائل تجربہ دارالحکومت پیانگ یانگ کے نواحی علاقے سے کیا گیا تھا۔
دوسری جانب امریکا کی جوہری آبدوز جنوبی کوریا کے ساحلی شہر بوسن پہنچ گئی ہے۔ شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربات کو امریکی جوہری آبدوز کی خطے میں آمد پر احتجاج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔