ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کاامکان ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سائفر جیسی سیکرٹ دستاویز پبلک کرنے پر پی ٹی آئی چیئرمین پر آرٹیکل چھ لگ سکتا ہی اور ان کی گرفتاری کا امکان ہے، حکومت اپنی مدت کی تاریخ سے ایک دو روز قبل تحلیل کر دی جائے گی۔

وزیر دفاع   نے کہا کہ جب ہم کہتے تھے کہ ان کا بیانیہ فراڈ ہے اس وقت تنقید کی جاتی تھی ۔ اب ان کے اپنے ہی ساتھی بول رہے ہیں ، ملک کے موجودہ حالات بھی پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہیں ،انکی پارٹی کے ورکر اور لیڈر عمران خان کی غلطیوں کی سزا بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جتنے بھی اعمال کئے ہیں اپنی زندگی میں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں،عوام کو جھوٹ سوشل میڈیا کے زریعے گھونٹ کر پلایا گیا،نوجوان نسل اس سے متاثر ہوئی ابھی اسکا نشہ نہیں اترا،نو مئی کا دن اسی کا تسلسل تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں