ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 سی ڈی اے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

 سی ڈی اے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

  اسلام آ باد: مون سون بارشوں کے باعث کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ جبکہ نشیبی علاقوں میں متعلقہ عملے کی ڈیوٹیاں مزید سخت کردی گئیں۔

سی ڈی اے کے ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹوریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،اعلامیے کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہلکار ہفتہ اور اتوار کو بھی کام کریں۔

حکام کی جانب سے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو سڑکوں سے نکاسی آب کے لئے عملہ کو جدید مشینری کے ساتھ ہر وقت تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق نالوں کی نگرانی کیلئے عملہ اور مشینری مستعد، ایمرجنسی رسپانس سینٹرز فعال ہیں، نالوں میں پانی کے بہا میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں