English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان میں کسٹم کی کاروائیاں ،24 کروڑکااسمگل شدہ غیرملکی سامان برآمد

کوئٹہ:پاکستان کسٹمز اینٹی اسمگلنگ کوئٹہ نے انسداد اسمگلنگ مہم کی کارروائیوں میں 24 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا۔ 

کسٹم کے ترجمان ڈاکٹر عطا بڑیچ کے مطابق کسٹمز کی مختلف ٹیموں نے کولپور، نوشکی، لکپاس، زیارت کراس سمیت دیگر فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس نے ریکارڈ کسیز کیے جن میں کولپور سے 9 کروڑ مالیت کا بھارتی ممنوعہ گٹکا برآمد کیا گیا، لکپاس سے 9 کروڑ روپے مالیت کا کپڑا، ٹائر، خوردنی تیل، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ 

کسٹم ترجمان کے مطابق لکپاس سے چینی اور یوریا کھاد کی بڑی مقدار اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، نوشکی سے بھی چینی اور کھاد ہزاروں بیگ برآمد کیے گئے، زیارت کراسنگ سے 5 قیمتی نان کسٹمز پیڈ اسمگل شدہ گاڑیاں برآمد کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے