ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں اپوزیشن اتحاد کا مودی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

نئی دہلی:  بھارت میں 26 جماعتوں کے اتحاد انڈین نیشنل ڈویلپمنٹل انکلوسیو الائنس نے مودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی  میڈیا رپورٹس  کے مطابق اپوزیشن جماعتیں گزشتہ دو ہفتے سے منی پور میں جاری خانہ جنگی پر مودی سرکار سے لوک سبھا میں بحث کروانے کا مطالبہ کر رہی تھی لیکن حکومت مختلف حیلے بہانے بنا کر اپنا دامن بچا رہی تھی۔

گزشتہ روز راجیہ سبھا کے 50 ارکان نے منی پور خانہ جنگی کے خلاف قرارداد پیش کی تھی جس پر مودی سرکار نے اجلاس ہی برخاست کر دیا تھا۔اجلاس کو غیر آئینی طور پر برخاست کرنے کے خلاف اپوزیشن رہنماوں نے گزشتہ روز سے پارلیمنٹ کے باہر گاندھی کے مجسمے کے ساتھ دھرنا دے رکھا ہے۔

اپوزیشن کو دباو میں لانے کیلئے مودی سرکار نے عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ کی پارلیمنٹ رکنیت بھی معطل کر دی۔اپوزیشن رہنما ملیکارجن کھرگے نے کہا کہ مودی کو ذاتی انا سے بالاتر ہو کر ملک کا سوچنا چاہیے۔

ادھر تحریک عدم اعتماد کا سن کر مودی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے اور اپوزیشن اتحاد کو ایسٹ انڈیا کمپنی سے تشبیہ دے ڈالی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ نے بھی منی پور میں خواتین پر جاری انسانیت سوز واقعات کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا جب کہ اندرون ملک بھی مودی سرکار کو شدید دباو کا سامنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں