ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسجد دہشتگردی واقعہ کیخلاف  ملک بھر میں یوم مذمت منایا جائے گا، طاہر اشرفی

treason

فیصل آباد:چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ خیبر مسجد میں دہشتگردی کے افسوسناک واقعہ پر ہمارے دل بہت دکھی ہیں، حکومت ذمہ داروں کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ خیبر مسجد دہشتگردی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جمعہ کو  ملک بھر میں خیبر مسجد دہشتگردی واقعہ کیخلاف یوم مذمت منایا جائے گا اور خطبہ جمعہ کے دوران مذمتی قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی۔

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی نے مزید کہا ہے کہ امن و امان کے قیام کیلئے حکومت کو تمام مسالک کے علما کرام و اکابرین کا ہر ممکن تعاون حاصل ہے، محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے علما کرام کا کردار قابل ستائش ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں