ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی :سی ٹی ڈی کا آپریشن ،2ملزمان گرفتار

کراچی:کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے مختلف علاقوں میں مرحلہ وار انفارمیشن بیسڈ آپریشن کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن خدا کی بستی، ناردرن بائی پاس، بند مراد اور سرجانی ٹائون کے علاقے میں کیا گیا۔اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ آپریشن کے دوران 79 مشتبہ افراد کی تلاشی لی گئی اور 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سرچ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی کی ٹیم نے 2 ملزمان کو رئیس گوٹھ سے حراست میں لے کر ان سے 2  مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کی تھیں جو تھانہ گزری اور تھانہ ٹیپو سلطان سے چوری ہوئی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں