ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب: توہینِ قرآن پاک پر ڈنمارک کی ناظم الامور طلب

ریاض: سعودی عرب نے قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کرنے پر ڈنمارک کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا اور ایک مذمتی نوٹ بھی حوالے کیا۔

غیر ملکی  میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ نے ڈنمارک کی ناظم الامور کو طلب کر کے کہا کہ توہین آمیز اور اشتعال انگیزی پر مبنی اقدامات کو روکنے کے لیے ڈنمارک کی حکومت فوری اقدامات اُٹھائے۔

 سعودی وزارت خارجہ نے ڈنمارک کے ناظم الامور سے کہا کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کرکے تمام مذہبی تعلیمات، بین الاقوامی قوانین اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے حکومت کی جانب سے ڈنمارک سے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کے دوبارہ ہونے سے روکنے کو یقینی بنائیں۔

 یاد رہے کہ سعودی عرب نے او آئی سی کے اسلامی سربراہی کانفرنس کی جانب مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس 31 جولائی بروز پیر کو طلب کرلیا۔ جس میں سویڈن اور ڈنمارک میں بار بار ہونے والی قرآن پاک کی بے حرمتی پر مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں