English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں نگراں وزیراعظم کے تقرر پر مشاورت

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان نگراں وزیراعظم کے تقرر کے سلسلے میں مشاورت کا دور ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف اور ایاز صادق نے پیپلز پارٹی کے وفد میں راجا پرویز اشرف، نوید قمر اور خورشید شاہ سے ملاقات کی، جس میں نگراں وزیر اعظم کے تقرر کے حوالے سے گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی دیگر اتحادی جماعتوں سے بھی اس سلسلے میں ملاقات کرے گی۔

دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت میں آئندہ الیکشن کے دوران سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور کیا گیا۔ اس حوالے سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان 15 حلقوں میں ایڈجسٹ ہو سکتی ہے۔

مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے