English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فضائی مسافروں کیلیے پولیو ویکسین کارڈ کی شرط پر  سی اے اے کا انتباہ

کراچی: سول ایوی ایشن نےائرلائنز کےذریعے سفر کرنے والوں کے لیے پولیو ویکسین کارڈ کی شرط کے حوالے سے زیر گردش خبروں پر وضاحت اور انتباہ جاری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی اے اے کا کہنا ہے کہ  اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کے لیے پولیو ویکسی نیشن کارڈ کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔ عوام سے درخواست ہے کہ وہ پولیو کارڈ حاصل کرنے کے لیے کسی بھی غیر مصدقہ آن لائن پیشکش پر کان نہ دھریں۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق مسافر بالخصوص اُن آن  لائن عناصر کو نظر انداز کریں جو خود کو مختلف ائرلائنز کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوں۔ اس انتباہ کا مقصد مسافروں کو پولیو کارڈ کے نام پر موقع پرست مفاد پرستوں کے ہاتھوں آن لائن ہونے والے فراڈ سے بچانا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر دیکھا جانے والا لیٹر اسلام آباد ائرپورٹ کی اندرونی خط و کتابت تھی جو کہ منسوخ ہوچکا  ہے۔ اس بات کو بالکل واضح کیا جاتا ہے کہ مذکورہ لیٹر کسی بھی طرح پولیو سے متعلق ٹریول ایڈوائزری نہیں ہے۔ مسافروں سے التماس ہے کہ جس ملک کے سفر کا ارادہ رکھتے ہوں،  ائرلائن سے اس ملک کی ہیلتھ بالخصوص پولیو ویکسی نیشن پالیسی سے متعلق آگاہی ضرور حاصل کرلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے