English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی الیکشن نہ ہونے پر پارٹی نشان منسوخی کا نوٹس

preparations

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں انٹرا پارٹی الیکشن نہ ہونے پر پارٹی نشان منسوخی کی بابت انتباہ ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں 4 اگست کو طلب کرلیا۔ جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے تحت انٹراپارٹی الیکشن لازم ہیں، مگر تحریک انصاف مقررہ وقت پر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے میں ناکام رہی، لہذا انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر پارٹی نشان کیوں نہ واپس لیا جائے۔

اظہار وجوہ نوٹس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن 13 جون 2021ء کے بعد سے نہیں ہوئے۔پی ٹی آئی نے جو انٹراپارٹی انتخابات کرائے تھے وہ آئین کے مطابق نہیں تھے، بطور پارٹی سربراہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوکر اپنی پوزیشن واضح کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے