English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملٹری کورٹ میں سویلینز کا ٹرائل متوازی عدالتی نظام کے مترادف ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ میں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے ہیں کہ ملٹری کورٹ میں سویلینز کا ٹرائل متوازی عدالتی نظام کے مترادف ہے۔

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں وکیل اعتزاز احسن نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے خلاف ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

اعتزاز احسن نے دلائل دیے کہ پارلیمنٹ میں ایک نیا قانون منظور ہوا ہے، خفیہ ادارے کسی بھی وقت کسی کی بھی تلاشی لے سکتے ہیں۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو بغیر وارنٹ تلاشی کا حق قانون سازی کے ذریعے دے دیا گیا۔ اس قانون سے تو لا محدود اختیارات سونپ دیے گئے ہیں۔ ملک میں اس وقت مارشل لا جیسی صورتحال ہے۔سپریم کورٹ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے خلاف ازخود نوٹس لے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ خوش قسمتی سے بل ابھی ایک ایوان میں زیر بحث ہے۔ دیکھیں پارلیمنٹ کا دوسرا ایوان کیا کرتا ہے۔ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ سویلین کا فوجی عدالت میں ٹرائل متوازی عدالتی نظام کے مترادف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے