English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ سے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام پارلیمنٹ کے اراکین سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں جبکہ انہیں زیر کفالت اہل خانہ کے گوشوارے بھی جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کے ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مالی سال 2023-2022 کے گوشوارے 31 دسمبر 2023 تک الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں۔

اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے بشمول شریک حیات و زیرکفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع کرائیں،  مقررہ تاریخ تک مطلوبہ گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے نام شائع کئے جائیں گے اور ایسے ممبران کی رکنیت 16 جنوری تک معطل کردی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ غلط گوشوارے جمع کرانے پر متعلقہ ارکان کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کاروائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے