English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی فیصل آبادکا مہنگائی کیخلاف احتجاجی دھرناتیسرے روز بھی جاری رہا

جماعت اسلامی فیصل آبادکا مہنگائی کیخلاف احتجاجی دھرناتیسرے روز بھی جاری رہا

فیصل آباد:جماعت اسلامی فیصل آبادکا مہنگائی کے خلاف چوک گھنٹہ گھر میں تیسرے روزبھی کے احتجاجی دھرناجاری رہا۔

انہوں نے کہا کہ مقتدرحلقوں اورضلعی انتظامیہ نے مظاہرین سے کوئی بات چیت نہیں کی۔تیسرے روزجماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیرسردارظفرحسین خان،ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماںبٹ ،سابق صدر چیمبر آف کامرس راناسکندراعظم  اور دیگر نے دھرنا کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں نے عوام کو مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا ۔

آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں نے اپنی عیاشیوں ، پروٹوکو ل اور دیگر اخراجات  کے لئے سخت ترین شرائط پر قرضے حاصل کرکے ہر پاکستانی کو ڈھائی لاکھ کا مقروض کر دیا ہے، حکمران جاتے جاتے حکومتی خزانے سے200 سرکاری افسران کو3 ارب روپے کی نئی گاڑیوں کا تحفہ دے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 13جماعتوں کا حکومتی اتحاد 24کروڑ عوام کے لئے مہنگائی ، بے روزگاری اور تباہی لے کر آیا ، کرپٹ لوگ اقتدار میں رہیں گے تو کرپشن ختم نہیں ہو گی، حکمران اشرافیہ چاہتی ہے کہ عوام خوشحال نہ ہوں، جہالت، بے روزگاری، غربت ، مہنگائی اور بدامنی ان کا مقدر رہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امداد کی نہیں بلکہ محب وطن قیادت اور ایماندار افسران کی ضرورت ہے، حالات سے مایوس ہو کر ہر سال 10لاکھ افراد ملک چھوڑ کر باہر چلے جاتے ہیں ۔

اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی حقیقی تبدیلی لا سکتی ہے آزمائی ہوئی پارٹیوں کو مزید آزمانہ خودکشی اور آئندہ نسلوں کو غلامی میں دینے کے مترادف ہو گا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے