English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اپنی سرحدوں کے اندر داعش کے باشند وں کو ڈھونڈے، افغان طالبان

human rights violation

اسلام آباد: ترجمان امارات اسلامیہ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے واقعات کی ذمہ داری افغان عوام پرعائد کرنے کے بجائے اپنی سرحدوں کے اندر جواب ڈھونڈے، داعش میں اسکے باشندے شامل ہیں۔

 پاکستانی حکام کی جانب سے افغانستان سے دراندازی کے بیانات پرردعمل میں جاری کیے جانے والے بیان میں ترجمان امارت اسلامیہ نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ افسوسناک واقعات کے بعد ایک بار پھر پاکستانی حکام نے اپنے ملک کی سیکیورٹی مضبوط کرنے کی بجائے ذمہ داری افغان عوام پر عائد کی ہے، امارت اسلامیہ افغانستان یہ الزامات مسترد کرتی ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ اگر کوئی پاکستان میں حملہ کرتا ہے یا داعش کے نام پر افغانستان اور پاکستان کے مسلمانوں کا خون بہاتا ہے تو اس کے حل کے لیے مشترکہ کوشش ہونی چاہیے۔ الزام تراشی مسئلے کا حل نہیں۔

 ذبیح اللہ مجاہد کے بیان کے مطابق پاکستانی حکام کو یاد دلاتے ہیں کہ افغانستان طویل جنگوں سے نکلا ہوا ملک ہے اور کسی بھی ملک خصوصا کسی پڑوسی ملک میں ہرگز بدامنی نہیں چاہتا۔افغان حکومت ایک بار پھر اپنا اصولی موقف دہراتی ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔ لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ افغانستان خطے کے ہرملک کی سیکیورٹی کی ناکامی کا ذمہ دار ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارا خطہ گزشتہ 20 سال تک امریکی قیادت میں بیرونی جارحیت اور خطے کے بعض ممالک کی غلط سیاسی پالیسیوں کا شکار رہا جس کے اثرات اب تک محسوس کیے جارہے ہیں، پاکستان کو اپنے امن و امان کی صورت حال پر سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے اور اس کا حل اپنے گھر میں تلاش کرنا چاہیے، پاکستان کے اندر حملوں کی روک تھام ہماری نہیں بلکہ اس کے اندر موجود انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے