ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جناح ہاوس حملہ کیس:پی ٹی آئی کے268روپوش کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور:انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے 268 روپوش کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ 

لاہور پولیس نے جناح ہاوس حملہ کیس میں ملوث پی ٹی آئی کے 268 روپوش کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دائر کی، انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کر لی۔ 

انسداد دہشگردی عدالت کے خصوصی جج اعجاز احمد بٹر نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 268 کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ 

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ جناح ہاوس حملہ کیس میں گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں مزید 268 ملزمان کو نامزد کیا، ملزمان روپوش ہیں اور گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

فیصلے میں کہا گیا کہ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف شواہد موجود ہیں، پولیس کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں