ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جوبائیڈن نے امریکیوں کی رہائی کے بدلے ایران کے 6ارب ڈالر فنڈز بحال کیے، ریپبلکنز

واشنگٹن:امریکا میں اپوزیشن پارٹی ریپبلکنز نے کہا ہے کہ تہران میں قید 5امریکیوں کی رہائی کے بدلے ایران کے 6بلین ڈالرز کے فنڈز غیر منجد کرنا جوبائیڈن انتظامیہ کی بزدلی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں قید 5 امریکیوں کی جیل سے رہائی حوصلہ افزا ہے اور اب ان کی امریکا واپسی کی امید کی جا سکتی ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے ترجمان نے کہا کہ امریکی قیدیوں کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ان امریکی شہریوں کو بلاجواز گرفتار کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ایران نے گزشتہ روز5 امریکیوں کو جیل سے رہا کر کے گھر میں نظر بند کر دیا اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پانچوں کی امریکا واپسی فنڈز کی بحالی سے مشروط ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں