اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 3 نئی سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 3 نئی سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن میں اپنا اندراج کروا لیا ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی رجسٹرڈ ہونے والی تین جماعتوں میں حصار مسلم پارٹی، اپنی پارٹی پاکستان اور حق دو تحریک بلوچستان شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن میں تین جماعتوں کے اندراج کے بعد ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 171 ہو گئی ہے۔
