کراچی: سندھ کے نگراں وزیرا علیٰ کا معاملہ حل ہوگیا، جسٹس( ر) مقبول باقر کے نام پروزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان اتفاق ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نامزد جسٹس (ر) مقبول باقر سندھ کے آٹھویں نگراں وزیر اعلیٰ ہونگے، نگراں وزیراعلی کی حلف برداری تقریب کل گورنر ہاؤس میں ہوگی،حلف برداری تقریب کے بعد چیف سیکریٹری نوٹی فکیشن جاری کریں گے۔

