English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولیس کا بشری بی بی کی آڈیوز کا فرانزک کرانے کا فیصلہ

لاہور : توشہ خانہ کی گھڑی کی جعلی رسیدیں بنانے کے معاملے میں پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی آڈیوز کا فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ توشہ خانہ کی گھڑی کی جعلی رسیدیں بنانے کے معاملے میں عدالتی احکامات کے بعد بشری بی بی شامل تفتیش ہو گئیں ۔

بشری بی بی سے 2 آڈیو لیکس سے متعلق سوالات کئے گئے ہیں جن کا انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آڈیوز میں آواز میری نہیں ہے۔ بشری بی بی کے انکار کے بعد پولیس ٹیم نے آڈیوز سنوائیں جس کے بعد انہوں نے آڈیوز کو فیک قرار دے دیا۔

گزشتہ روز پولیس کو دئیے گئے بیان کے مندرجات سامنے آ گئے ،جس میں پولیس تفتیشی ٹیم نے 25 سوال کیے مگربشری بی بی سے صرف 23 سوال پوچھے، زیادہ تر سوالات توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق تھے، بشری بی بی نے جعلی رسیدیں بنانے کے الزام کو رد کر دیا۔

بشری بی بی نے جعلی رسیدیں بنانے کا الزام رد کردیا اور جواب دیا کہ رسیدیں کہاں سے آئیں کس نے بنوائیں ہم نہیں جانتے، توشہ خانہ گھڑی سے متعلق چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ پولیس ٹیم کی جانب سے دونوں آڈیوز کا فرانزک کرانے کا فیصلہ کیاگیاہے ، دونوں آڈیوز کی فرانزک رپورٹ کیس ریکارڈ کا حصہ بنائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے