ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب ترامیم کیس: چیئرمین پی ٹی آئی نے تحریری معروضات جمع کرا دیئے

اسلام آباد:نیب ترامیم کیخلاف کیس چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے تحریری معروضات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے۔

تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کا ترمیمی ایکٹ کو چیلنج کرنا قیاس آرائی پر مبنی نہیں ہے، نیب ترمیمی ایکٹ کے نفاذ سے پبلک آفس ہولڈرز کے خلاف تمام زیر التوا ریفرنسز، تحقیقات اور انکوائریاں ختم یا غیر معینہ مدت کے لیے رک جائیں گی۔

تحریری جواب کے مطابق نیب ترامیم عوامی زندگی، آزادی، وقار، مساوات اور جائیداد کے بنیادی حق کے خلاف ہے، نیب ترامیم پاکستان کے عوام کے بنیادی حقوق کی براہ راست خلاف ورزی کے مترادف ہیں، 90 فیصد سے زائد پبلک آفس ہولڈرز کیخلاف انکوائریاں ختم یا واپس ہو چکی ہیں۔

نیب ترامیم سے تحقیقات غیر معینہ مدت کے لیے تعطل کا شکار ہو گئی ہیں، نیب ترامیم سے پاکستانی عوام کے اثاثوں اور رقوم کی واپسی ناممکن ہو گئی ہے، اس حوالے سے عوام کا انصاف تک رسائی کا حق بھی محفوظ نہیں، نیب ترامیم کا مقصد کرپشن میں ملوث پبلک آفس ہولڈرز کو معاف کرنے کے سوا کچھ نہیں ، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل نیب ترامیم کیخلاف کیس کی سماعت کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں