ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے، ہم منصب سے ملاقات

ریاض: ایرانی وزیر خارجہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی سعودی دارالحکومت ریاض میں شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی اور خطے کی موجودہ صورت حال پر بات ہوئی۔

قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان 2016ء  سے منقطع سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق ہوا تھا جس کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے یہاں سفیر تعینات کیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں