ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا کی ڈنمارک، نیدرلینڈز سے یوکرین کو ایف-16 جنگی طیاروں کی فراہمی کی منظوری

واشنگٹن:امریکی حکام نے کہا ہے کہ پائلٹ تربیت مکمل ہوتے ہی روسی حملے سے دفاع کے لیے یوکرین کو ڈنمارک اور نیدرلینڈز سے ایف 16 جنگی جہاز دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

 غیرملکی میڈیا رپورٹس  کے مطابق یوکرین نے روسی فضائی حملوں سے نمٹنے کے لیے امریکا سے ایف 15 جنگی جہاز طلب کیے ہیں، امریکا نے ڈنمارک اور نیدرلینڈ حکام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پائلٹوں کی تربیت کے بعد امریکا یوکرین کے لیے ایف 16 طیاروں کی منتقلی کی درخواستوں کی منظوری میں تیزی لائے گا۔

ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم یوکرین کو ایف 16 جنگی طیارے فراہم کرنے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، اب ہم اپنے یورپین شراکت داروں کے ساتھ اس معاملہ پر مزید تبادلہ خیال کریں گے۔

خیال رہے کہ ڈنمارک اور نیدرلینڈ نے حال ہی میں ایسی یقین دہانی کے لیے کہا تھا کہ امریکا کو اپنے اتحادیوں سے یوکرین کو فوجی جنگی طیارے منتقل کرنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ 11 ممالک پر مشتمل اتحاد رواں ماہ ڈنمارک میں یوکرین کے پائلٹوں کو ایف 16 جنگی طیارے اڑانے کی تربیت دینے جا رہا ہے۔نیدرلینڈر کے قائم مقام وزیر دفاع نے جولائی میں کہا تھا کہ 2024 کے اوائل میں تربیت کے نتائج دیکھنے کی توقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں