لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے رابطوں کا سلسلہ جاری۔ ٹکٹوں کی پیش کش کردی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی پی پی نے سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت، حامد ناصر چٹھہ سے بھی رابطہ کر لیاچیف آرگنائزرنعمان لنگڑیال نے رابطوں کی تصدیق کی ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ عنقریب پارٹی میں الیکٹیبلز کی کثیر تعداد شریک ہو جائے گی۔ سیاسی رہنماوں کو استحکام پاکستان پارٹی کے ٹکٹ دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔
