English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر نے اپنے عہدیداروں کو بدنام کرنیکا انتخاب کیا، وزارت قانون

اسلام آباد: وزارت قانون و انصاف نے صدر عارف علوی کی جانب سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ پر دستخط سے متعلق حالیہ ٹویٹ پر شدید تشویش کا اظہار  کرتے ہوئے کہا ہے کہ نے اپنے ہی عملے کو مورد الزام ٹھہرانے کا انتخاب کیا، صدر مملکت کو اپنے عمل کی ذمہ داری خود لینی چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت قانون و انصاف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 75 کے مطابق جب کوئی بل منظوری کے لیے بھیجا جاتا ہے تو صدر مملکت کے پاس دو اختیارات ہوتے ہیں، یا تو وہ بل کی منظوری دیں یا وہ مخصوص تحفظات کے ساتھ معاملہ پارلیمنٹ کو واپس بھیج دیں۔

انہوں نے کہاکہ   آرٹیکل 75 صدر مملکت کو کوئی تیسرا آپشن فراہم نہیں کرتا، بلوں کو بغیر مشاہدے یا منظوری واپس کرنےکا راستہ آئین میں نہیں دیا گیا، صدر مملکت کا اقدام آئین کی روح کے منافی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے